ملتان (خصوصی رپورٹر )ایڈوانس فیس نہ دینے پر سکول انتظامیہ نے بچوں کو کمرٓے میں بند کر دیاتفصیلات کے مطابق پرانا شجا آباد روڑ کے رہائشی محمد بلال نے بتایا کہ میرے تینوںبیٹے عبدالرحمن بلال،معاوز بلال،اور حازق بلال نجی سکول میں زیر تعلیم ہیں۔سکول انتظامیہ نے جولائی کی ایڈوانس فیس کے لیے طلبہ کے والدین پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا اور عید الاضحی کی چھٹیوں کا سیلبس بھی روک لیا ۔بچوں کو ذہنی ٹارچر کرتے رہے اورکمرے میں بند کر دیا جس سے ان کی حالت غیر ہوگئی،اطلاع ملنے پر جب میں سکول پہنچاتو پرنسپل نے غیر اخلاقی زبان استعمال کرنا شروع کر دی۔ اور میرے بچوں کو بھی سکول سے نکال دیا۔میری وزیر تعلیم سے اپیل ہے کہ ان پرائیویٹ سکول مافیاکے خلاف کارروئی کی جائے۔