قطر نے پاکستانیوں کیلئے ویزا آن ارائیول بحال کر دیا

دوحہ (نوائے وقت رپورٹ)پاکستانیوں کے لیے خوشخبری ہے کہ قطر نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزہ آن ارائیول کی سہولت کو بحال کر دیا ہے۔قطری حکومت کی طرف سے اس حوالے سے تحریری احکامات بھی جاری کیے گئے ہیں اور نئی پالیسی بھی متعارف کروا دی گئی ہے۔نئی پالیسی کے مطابق قطر میں جاتے ہی اب پاکستانیوں کو ائیرپورٹ پر آن ارائیول ٹورسٹ ویزہ دیا جائے گا۔قطر جانے والوں کی کرونا ویکسی نیشن، بچوں کے لیے پولیو ویکسی نیشن ضروری ہو گی اور قطر جانے والوں کو کرونا منفی رپورٹ بھی ساتھ لانا ہو گی۔خلیجی ملک جانے والے پاکستانی شہریوں کو آن لائن اپنی تفصیلات فراہم کرنا ہوں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...