لاہور( کامرس رپورٹر )پنجاب حکومت کے اعلان کے مطابق سرکاری ملازمین کو عید الاضحی کی مناسبت سے ماہ جولائی کی تنخواہوںبجٹ میں اعلان کر دہ10فیصد اضافے کے ساتھ آج (جمعہ) کو ادا ئیگی کر دی جائے گی جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کو بھی 10فیصد اضافے کے ساتھ پنشن کی ادائیگی ہو گی۔ بتایا گیا ہے 25فیصد ڈسپیریٹی الائونس کی ادائیگیوں کے حوالے سے بعض پیچیدگیوں اور وفاق سے کوڈ نہ آنے کی وجہ سے اس کی ادائیگی فی الوقت موخر کر دی گئی ہے۔