کراچی (نوائے وقت رپورٹ) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر دس کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہوگئے۔ سٹیٹ بنک کے مطابق 9 جولائی تک ملکی زرمبادلہ ذخائر24 ارب 31 کروڑ ڈالر رہے۔ سٹیٹ بنک کے ذخائر 2.55 کروڑ ڈالر کم ہوکر 17.20 ارب ڈالر رہے اور کمرشل بنکوں کے ذخائر 7.73 کروڑ ڈالرکم ہو کر 7.10 ارب ڈالر ہیں۔
زرمبادلہ کے ذخائر10 کروڑ 28 لاکھ ڈالر کم ہوگئے
Jul 16, 2021