لاہور ( نامہ نگار )ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ پنجاب پولیس شارق کمال کے گھر بجلی کی شکایت کا ازالہ کرنے کے لئے جانے والے لیسکواہلکاروں کو 12 گھنٹوں تک یرغمال بنائے جانے کے بعد جانے کی اجازت دی ۔ بتایاجاتاہے کہ کہ گارڈن ٹائون سب ڈویژن لیسکو کے 2اہلکارلائن مین وسیم ارشاد اور سہیل بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب رات گئے ڈی آئی جی شارق کمال کے گھر بجلی خرابی کی شکایت کا ازالہ کرنے کے لئے ان کے گھر پہنچے ، اضافی کام نمٹانے سے انکار پر حراست میں لے لیا۔ڈی آئی جی سٹیبلشمنٹ پنجاب پولیس شارق کمال کا کہنا ہے کہ کوئی بھی لیسکو اہلکار گھر میں داخل نہیں ہوااور کسی کو یرغمال نہیں بنایا۔
ڈی آئی جی اٹیبلشمنٹ کے گھر 2لیسکواہلکار 12 گھنٹوں تک یرغمال
Jul 16, 2021