عوام اوقاف ک ی زمین بیچنے والوں کو پیسے نہ دیں :نور الحق قادری ، اعجاز شاہ 

Jul 16, 2021

ننکانہ صاحب(نامہ نگار+نمائندہ خصوصی )وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور اعجاز شاہ نے ننکانہ کا دورہ کیا ،اعجاز شاہ نے کہا کہ محکمہ اوقاف کی غیر قانونی تعمیرات کو گرا دیا جائے گا ، عوام اوقاف کی زمین بیچنے والے کسی شخص کو پیسے نہ دیں سید والا میں 74بیڈز پر مشتمل ہسپتال جلد تعمیر کیا جائے ،نور الحق قادری نے کہا کہ محکمہ اوقاف کے معاملات دیکھنے کیلئے کمیٹی تشکیل دی گئی ہے ،محکمہ اوقاف کی زمینوں پر قبضہ کرنے والوں کیخلاف کارروائی ہو گی ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے ڈپٹی کمشنر آفس ننکانہ کے کمیٹی روم میں وفاقی وزیر انسداد منشیات بریگیڈئیر(ر) پیر اعجاز احمد شاہ کے ہمراہ محکمہ اوقاف کی زمینوں پر ناجائز قابضین کے خلاف سخت قانونی کاروائی اور ترقیاتی سکیموںپر پیش رفت کے سلسلہ میںمنعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔انھوں نے کہا کہ  ضلع بھر میں ناجائز قابضین اور خلاف قانون زمینوں کی خریدوفروخت کی روک تھام کے لیے نیب اور سپریم کورٹ تک جانے کے لیے تیار ہوں ، وفاقی سیکرٹری ،چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ اور محکمہ اوقاف ملکر مفاد عامہ کی سکیموں کے لیے فوری طور پر زمینوں کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

مزیدخبریں