حکومت آئی ایم ایف کے سامنے سرنگوں‘ تیل کے نرخوں میں اضافہ واپس لے: سراج الحق 

لاہور (خصوصی نامہ نگار) امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ مسترد کرتے ہوئے اسے مہنگائی کے مارے عوام پر ایک اور ظلم و زیادتی قرار دیا ہے۔ منصورہ سے جاری ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کے سامنے مکمل طور پر سرنگوں ہو چکی ہے۔  انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اس اضافے کو فوری واپس لے اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتیں بھی کم کی جائیں۔ آنے والے دنوں میں جماعت اسلامی کی مہنگائی اور بے روزگاری کے خلاف جاری تحریک میں مزید تیزی لائی جائے گی۔ بلوچستان میں غربت، بے روزگاری، لاپتہ افراد اور امن و امان کے مسائل جوں کے توں ہیں۔ صوبہ میں بیڈ گورننس اور کرپشن عروج پر ہے۔ 66 فیصد بچے سکول نہیں جاتے۔ بلوچستان میں ترقیاتی پروگراموں اور نوجوانوں کو روزگار دینے کے نام پر پی پی کے دور سے لے کر آج تک سینکڑوں ارب روپے کے پیکجز کا اعلان کیا گیا جو صرف کاغذوں تک محدود رہے۔ حقیقت یہ ہے کہ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں 70 فیصد لوگوں کو پینے کا صاف پانی دستیاب نہیں۔ گھنٹوں لوڈشیڈنگ نے لوگوں کی زندگیوں کو عذاب بنارکھا ہے۔ جہاں سے قدرتی گیس نکلتی ہے وہاں لوگ لکڑیوں کے ذریعے چولہے جلاتے ہیں۔ انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ بلوچستان سمیت پورے ملک کو جاگیرداروں،  وڈیروں، سرداروں اور سرمایہ داروں نے یرغمال بنایا ہوا ہے۔ حیران ہوں کہ پی ٹی آئی نے مدینہ ریاست کی منزل کے حصول کے لیے آئی ایم ایف اور ورلڈ بنک کا راستہ چنا۔ اب عوام کو اپنے حق کے لیے اٹھنا ہوگا۔ ہم سمجھتے ہیں کہ ملک کے مسائل کا حل شفاف و غیر جانبدار انتخابات اور متناسب نمائندگی کا اصول اپنانے سے ممکن ہے۔  ان خیالات کا اظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب کے زیر اہتمام پروگرام ’’ حال احوال‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...