مزارات اولیا رشدوہدایت کے مرکز،امن کا پیغام ملتا ہے:عرفان مشہدی

لاہور (خصوصی نامہ نگار)درگاہ عالیہ لواری شریف سلطان الاولیا حضرت خواجہ مخدوم محمد زمان صدیقی نقشبندیؒ 350 سال پرانی خانقاہ شریف ہے جس سے ہزاروں لوگ مستفید ہوچکے ہیں ۔سندھ اور پنجاب میں کثیرخانقاہیں اس دربارشریف سے فیض یافتہ ہیں ۔ان خیالات کااظہار ناظم اعلیٰ مرکزی مرکزی جماعت اہلسنت پاکستان عالمی مبلغ اسلام پیر سید عرفان مشہدی ، صوبائی امیر مرکزی جماعت اہلسنت مفتی اعظم سندھ مفتی محمدجان نعیمی،قائدجمعیت علما پاکستان شاہ محمد اویس نورانی، مفتی قاضی محمداحمد نعیمی، پیر محمدایوب جان سرہندی، پیرسیدسردارضیا اللہ شاہ جیلانی، پیرسیدضمیرحسین شاہ جیلانی، پیر میاں عبدالباقی ہمایونی، مفتی محمد ابراہیم قادری، پیر مفتی خلیل احمداشرفی، مفتی نذیر احمدجان نعیمی اور مفتی شریف سعیدی نے درگاہ عالیہ لواری شریف کیخلاف چلنے والی منفی پراپیگنڈہ پر کیا۔ انہوں نے کہامزارات اولیا رشد و ہدایت کا مرکز ہیں جہاں سے لوگوں کو امن محبت، پیار کادرس ملتا ہے۔ پاکستان اولیااللہ کافیضان ہے بزرگان دین ومشائخ اہلسنت کی لازوال قربانیوں کاثمرہ ہے۔ 

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...