اسلام آباد ( نیوز رپو رٹر )آزاد کشمیر الیکشن میں پاکستان پیپلزپارٹی ہی میدان مارے گی۔ پی ٹی آئی نے عوام کومایوسی اور مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا۔مزدور رہنما راجہ عبد القیوم مرحوم کی خدمات ہمیشہ یاد رہیں گی۔ ان خیالات کا اظہار مرکزی رہنما پاکستان پیپلزپارٹی شہلا رضا نے رہنما پی پی پی راجہ رضا آف جوہد کی طرف سے میونسپل لیبر یونین میٹرو پولیٹن کارپوریشن سی بی اے کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں دیئے گئے استقبالیے سے خطاب میں کیا۔ اس موقع پر مرکزی رہنما پی پی پی چوہدری منظور احمد، راجہ عمران اشرف، راجہ شکیل عباسی ایڈووکیٹ، سید اسرار شاہ شہزادہ افتخار خان، بابر خان جدون، ملک خالد نواز بوبی، راجہ اشتیاق، رضوان بخاری، امتیاز علی، ملک محمد رفیق، رفعت علی قیصر، سرپرست اعلی راجہ مجید، صدر راجہ ہارون رشید، شاہد رضا پادری، جاوید احمد، راجہ نثار کیانی، ارشد خان، مسعودا ختر مغل، پرویز چیدا، جانسن ا قبا ل و دیگر عہدیداران بھی موجود تھے۔
پی ٹی آئی نے عوام کومایوسی، مہنگائی کے سوا کچھ نہیں دیا،شہلا رضا
Jul 16, 2021