مری (نامہ نگار خصوصی) کوہسار یونیورسٹی مری اور انٹر یونیورسٹی فار پرموشن آف سوشل سائنسز اسلام آباد کے مابین مفاہمت کی یاد داشت پر دستخط ہوئے ،کوہسار یونیورسٹی مری کی طرف سے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سید حبیب علی بخاری جبکہIUPCSs کی طرف سے محمد مرتضی نور نے اس مفاہمتی یاد داشت پر دستخط کئے۔