اسلام آباد (نا مہ نگار)جماعت اسلامی اسلام آباد کی سیاسی وانتخابی کمیٹی کا جائزہ اجلاس امیر جماعت اسلامی اسلام آباد نصر اللہ رندھاواکی زیر صدرات منعقد ہو ا،جس میں جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر میاں محمد اسلم، این اے 53سے نامزد امیدوار محمد کاشف چوہدری ، این اے52 سے نامزد امیدوار ملک عبدالعزیز سمیت زونل ناظمین اور سیاسی کمیٹیوں کے صدور نے شر کت کی ،میاں محمد اسلم نے کہا جماعت اسلامی اسلام آباد کی تمام یو نین کونسلوں سے اپنے جھنڈے اور ترازو کے نشان پر الیکشن میں حصہ لے گی ۔،کارکنان نئے عزم اور حوصلے سے رابطہ عوام مہم کا آغاز کر یں ۔
عوام حکو متی پالیسیوں کے باعث شدید اذیت کا شکارہیں،میاں اسلم
Jul 16, 2021