خرم شیر زمان کی سربراہی میں اراکین  سندھ اسمبلی کے وفد کی چیئرمین  سندھ ریونیو بورڈ سے ملاقات

Jul 16, 2021

کراچی (اے پی پی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان کی سربراہی میں اراکین سندھ اسمبلی کے وفد نے چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ خالد محمود سے جمعرات کو ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ملاقات میں سندھ اسمبلی میں پارٹی کے پارلیمانی لیڈر بلال غفار، اراکین سندھ اسمبلی ڈاکٹر عمران شاہ، سعید آفریدی، شہزاد قریشی، علی عزیز جی جی، ارسلان تاج، رابعہ اظفر نظامی موجود تھے۔ اراکین نے صوبے میں کاروباری سرگرمیوں کے حوالے سے سروس ٹیکس، سیلز ٹیکس کی مجموعی وصولی پر تفصیلی گفتگو کی۔ ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیر اعلی سندھ ریونیو بورڈ کی بہت تعریفیں کرتے ہیں، سندھ ریونیو بورڈ میں او پی ایس کے تحت کئی لوگ کام کررہے ہیں، او پی ایس کے افسران عدالتوں کے احکامات کی خلاف ورزی کررہے ہیں،اس ادارے میں کچھ ملازمین ڈیپوٹیشن پر تعینات ہیں اورکچھ ملازمین 78 سالہ موجود ہیں،یہ ملازمین پینشن اور تنخواہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس ادارے نے 5ارب ورلڈ بینک سے لیا تھا، ہمارے سوال کرنے پر چیئرمین سندھ ریونیو بورڈ نے قرضے کے حوالے سے کوئی جواب نہیں دیا،۔

مزیدخبریں