نواب شاہ ( بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر شہید بینظیرآباد ابراراحمد جعفر نے محکمہ صحت کے افسران کو ہدایات دیتے ہوئے کہا ہے کہ ضلع شہید بینظیرآباد میں کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے تاکہ ضلع میں 8 لاکھ افراد کو ویکسی نیشن کے ٹارگیٹ کو بروقت مکمل کیا جاسکے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دفتر میں ضلع میں جاری ویکسینیشن کے عمل کو تیز کرنے کے سلسلے میں منعقدہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ ٹارگیٹ کو حاصل کرنے کے لئے محکمہ صحت، آئی ایچ ایس اور پی پی ایچ آئی کے صحت مراکز میں او پی ڈی کے لئے آنے والے افراد کو کرونا ویکسی نیشن کے ساتھ ویکسی نیشن سینٹرز اور موبائل ٹیمیں تشکیل دی جائیں اسی مقصد کے لئے ہر تعلقہ سطح پر 6 موبائل ویکسی نیشن ٹیمیں مقرر کی جائیں تاکہ گاؤں والے علاقوں کی عوام کو ان کے گھروں کی دہلیز پر ویکسینیشن کی جاسکے ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ گاوں اور شہری علاقوں میں ویکسی نیشن کیمپس قائم کرنے کے لیے محکمہ صحت کے افسران، پٹواریوں،یوسی سیکریٹریز کے علاوہ سیاسی و سماجی اور معزز شہریوں کو شامل کرکے زیادہ سے زیادہ افراد کو ویکسی نیشن کی جائے ڈپٹی کمشنر نے انہیں مزید ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ویکسی نیشن نہ کرانے والے دکانداروں اور تجارتی مرکزوں کے خلاف فوری کارروائی شروع کی جائے اس موقع پر اجلاس کو آگاہی دیتے ہوئے ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر دولت جمالی نے بتایا کہ اب تک ضلع میں ایک لاکھ سے زائد افراد کو کرونا سے بچاؤ کی ویکسی نیشن کی گئی ہے اس مقصد کے لیے ضلع کے مختلف علاقوں میں 9 ویکسی نیشن سنٹرز اور 25 موبائل ویکسی نیشن ٹیموں کے علاوہ معذور اور بزرگ شہریوں کے لئے 4 گھرو ویکسی نیشن ٹیمیں پہلے سے کام کررہی ہیں انہوں نے مزید بتایا کہ ضلع میں روزانہ کی بنیاد پر 7 ہزار افراد کو ویکسی نیشن کرنے کا ٹارگیٹ ملا ہے جس کے لئے تمام انتظامات مکمل ہیں اجلاس میں ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر اسداللہ ڈاہری، ڈاکٹر ریاض شاہ،ایم ایس پی ایم سی اسپتال ڈاکٹر یار علی جمالی سمیت تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز اور میڈیکل افسران نے شرکت کی۔
نواب شاہ میں8لاکھ افرادکوکوروناویکسی نیشن لگانے کاٹارگٹ
Jul 16, 2021