بے نظیر آباد: بارش کا پہلا قطرہ پڑتے ہی بجلی غائب، گلیاں تالاب بن گئیں

Jul 16, 2021

نواب شاہ( بیورورپورٹ) شہر اور گردونواح میں بارش حبس اور گرمی سے مرجھائے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے موسم خوشگوار ہوگیا شہر کے نشیبی علاقہ زیرآب بجلی غائب  نواب شاہ کے شہروں دوڑ،سٹھ میل،جام صاحب،قاضی احمد،دولت پور اور سکرنڈ میں بارش کاپہلا قطرہ پڑتے ہی بجلی غائب ہوگئی چند منٹوں کی بارش نے بلدیہ کے رین ایمرجنسی الرٹ کی قلعی کھول دی چند منٹوں کی بارش سے ایسرپورہ، بھٹی پاڑہ، عظیم کالونی،تاج کالونی،پیلاکیمپ سمیت شہر کے نشیبی علاقوں میں کئی فٹ پانی کھڑا ہوگیا کئی گھنٹے گزرنے کے بعد بھی بلدیہ کے ہیوی جرنیٹر  نکاسی آب کا نظام فعال کرنے میں ناکام رہے، بارش کے بعد نشیبی علاقوں میں بارش کاپانی نکاسی آب میں مل کرتعفن زدہ ہوگیا،پانی کے جوہڑمیں بچے موج مستیاں کرتے دکھائی دیئے، محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کہ ہے کہ مون سون بارشوں کا سلسلہ آئندہ دوروز تک رہیگا۔

مزیدخبریں