نواب شاہ(بیورورپورٹ) حاکم علی زرداری پل میں پڑی دراڑیں شہریوں کی زندگیوں کے لئے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں سٹیزن ایکشن کمیٹی کا ضلعی انتظامیہ سے پل کی خستہ حال دیواروں کا نوٹس لینے کا مطالبہ پرانی سبزی منڈی فاٹک روڈ پر کروڑوں روپے کی خطیر رقم سے تعمیر کردہ حاکم علی زرداری پل کی دیواروں میں دراڑیں کسی بھی وقت شہریوں کی قیمتی انسانی زندگیوں کے لئے حادثہ کا سبب بن سکتی ہیں سثیزن ایکشن کمیٹی نواب شاہ کے رہنماء اسلم نوری سلطانی نے میڈیا کے ذریعہ خستہ حال دیواروں کی نشاند ہی کرتے ہوئے ضلعی انتظامیہ شہید بینظیرآباد سے مطالبہ کیا ہے کہ مون سون کی امکانی بارشوں اور لوڈیڈ گاڑیوں کی امدورفت سے پیدا ہونے والی وائبریشن حاکم علی زرداری پل پر دونوں اطراف کی حفاظتی دیواروں میں پڑنے والی دراڑیں دیوار کے نیچے سے گزرنے والے شہریوں کے لئے حادثہ کی صورت میں جانی نقصان کا سبب بن سکتی ہیں بالائی پل پر واضع رہے کہ پل کے مختلف مقامات پر دیوار ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے ضلعی انتظامیہ خستہ حال دیواروں کامرمتی کام کراکے شہریوں کے جانی نقصان کو محفوظ بنائیں