مسجدالحرام میں نمازکےاجازت نامےآج سےبندکردیئےگئے

مکہ مکرمہ : سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدالحرام میں نمازکےاجازت نامےآج سےبندکردیئے ہیں ۔

وزارت حج و عمرہ کے مطابق مسجدالحرام میں صرف حج کےاجازت نامےرکھنےوالےافرادہی جاسکیں گے۔ حج کیلئےعازمین کی مکہ مکرمہ آمدکاسلسلہ کل سےشروع ہوگا۔پیرکووقوف عرفہ اداکیاجائےگا،مسجدنمرہ میں خطبہ حج دیاجائےگا۔ کوروناکی وجہ سےمحدودعازمین کوحج کی ادائیگی کی اجازت دی گئی۔60 ہزارمقامی افرادحج کی ادائیگی کی سعادت حاصل کرسکیں گے۔ مسجدالحرام سےمیدان عرفات اورمزدلفہ کیلئےپیدل جانے پرپابندی عائد کر دی گئی ہے ۔ میدان عرفات ،مزدلفہ جانےکیلئےحکام خصوصی بس سروس چلائیں  گے۔

ای پیپر دی نیشن