شیر خوار بچے  کوچارپائی سے پٹخ کر مارنے والے سنگدل کیخلاف مقدمہ

Jul 16, 2021

قلعہ دیدار سنگھ(نامہ نگار)چار ماہ کے شیر خوار بچے کو قتل کرنیوالے باپ کیخلاف مقدمہ درج، بلال پر اپنے بیٹے فرقان کو چارپائی سے پٹخ کر مارنے کا الزام ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دماغ کی ہڈی ٹوٹنا موت کی وجہ بنی ہے۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں گوجرانوالہ کی رہائشی خاتون نجمہ بی بی نے الزام لگایا تھا کہ میرے خاوند بلال نے مجھ سے جھگڑتے ہوئے غصے میں آکر میرے چار ماہ کے شیر خوار بیٹے فرقان کو چارپائی سے پٹخ کر مارا ہے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ہے پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے بچے کی نعش پوسٹمارٹم کیلئے بھیج دی تھی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد پولیس نے ملزم بلال کیخلاف مقدمہ درج کر کے واقع کی مزید تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے، پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دماغ کی ہڈی ٹوٹنے سے بچے کی موت ہوئی ۔

مزیدخبریں