پاکستان سے کمبوڈیا پہنچنے والا ہاتھی آزاد، کاون کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا

Jul 16, 2021 | 10:13

ویب ڈیسک

پنوم پن: پاکستان سے کمبوڈیا جانے والے کاون ہاتھی کو آزاد کرکے جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے جو آزادی ملنے پر بے حد خوش نظر آتاہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیے گئے ہاتھی کو تقریباً 7 ماہ بعد آزادی مل گئی۔ کاون کو جنگل میں چھوڑ دیا گیا ہے۔جنگل میں جاتے ہی پاکستان میں قیدِ تنہائی کا شکار ہاتھی نے مستیاں کرنا شروع کردیں۔ کاون کو عدالتی احکامات کے تحت پاکستان سے کمبوڈیا منتقل کیا گیا تھا۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستان میں 30 برس سے بھی زیادہ وقت گزارنے کے بعد کمبوڈیا منتقل ہونے والے کاون ہاتھی کو پروڈکشن کمپنی نے اپنی فلم میں سائن کرلیا۔
غیرملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسمتھ سونیان چینل کی جانب سے پیش کی جانے والی دستاویزی فلم شیر اینڈ دی لون لیسٹ ایلیفینٹ کا ٹریلر جاری ہوگیا۔ فلم بائیس اپریل ارتھ ڈے کے موقع پر پیرا ماؤنٹ پلس پر ریلیز کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد کے چڑیا گھر میں نامساعد حالات، زنجیروں میں جکڑے اور تنہا رہنے والے کاون ہاتھی کو بین الاقوامی سطح پر چلائی جانے والی مہم کے بعد کمبوڈیا منتقل کیا گیا۔
کاون ہاتھی کو آزاد  کرانے کی اس مہم میں امریکی گلوکارہ چِر پیش پیش رہی تھیں اور جنہیں کاون کی زندگی کی کہانی پر دستاویزی فلم میں کام کرنے کا موقع میسر آگیا۔

مزیدخبریں