دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 16جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ88لاکھ86ہزار274ہوگئی۔امریکہ3کروڑ39لاکھ75ہزار642 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ9لاکھ 87ہزار880مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ92لاکھ 62ہزار518 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ95ہزار453، روس میں 58لاکھ10ہزار335، ترکی میں 55 لاکھ7ہزار455 اور برطانیہ میں 53لاکھ1ہزار296 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 47لاکھ19ہزار952 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 45لاکھ83ہزار442 تک پہنچ گئی ہے۔
دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ88لاکھ86ہزار274ہوگئی
Jul 16, 2021 | 12:42