اداکارہ ماورہ حسین نے مداحوں کو اپنے خالہ بننے کی خوشخبری سنائی ہے۔انہوں نے دو نومولود بچوں کو ہاتھ میں اٹھائے ایک تصویر انسٹاگرام اکانٹ پر شیئر کی۔اداکارہ نے بتایا کہ میری دو بہترین لڑکیوں کے ہاں دو بیٹیاں پیدا ہوئی ہیں۔ انہوں نے خالہ بننے کو ایک بہترین احساس بھی قرار دیا۔ساتھ ہی انہوں نے یہ وضاحت بھی کردی کہ یہ دو بہترین لڑکیاں میری سہیلیاں ہیں ، اور یہ اس لیے بتا رہی ہیں کہ اس سے پہلے کوئی اور نتیجہ اخذ کیا جائے۔
View this post on Instagram