لاس اینجلس کی ایک جیل میں ہنگامہ آرائی کے نتیجے 30 قیدی اور جیل کے 2 اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔چینی ذرائع ابلاغ کے مطابق لاس اینجلس میں کاسٹیک پچس حراستی مرکز ، جسے عام طور پر ویسائیڈ جیل کہا جاتا ہے جوشہر کے شمال مشرق میں 63 کلومیٹر شمال مشرق میں سانٹا کلریٹا شہر میں واقع ہے۔ اس جیل کوچار الگ الگ حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے جس میں تقریبا 8 ہزار600 مرد قیدی ہیں۔ مقامی سانٹا کلریٹا ویلی سگنل اخبار نے اپنی آفیشل ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ لاس اینجلس کاﺅنٹی فائر ڈیپارٹمنٹ (ایل اے ایف ڈی) کو جیل میں ہنگامہ آرائی کی اطلاع ملتے ہیں ،فوری طور پر متعدد ایمبولینسیں جیل روانہ کردی گئیں۔ ایل اے ایف ڈی کے ترجمان ، مارون لم نے میڈیا کو بتایا کہ جیل میں ہنگامہ آرائی کے دوران 30 سے زیادہ قیدی زخمی ہوئے۔ ہنگامہ آرائی کے بعد ریسکیو ٹیموں نے زخمی قیدیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ جیل حکام نے ہنگامہ آرائی کی وجوہات معلوم کرنے کے لئے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔