انڈونیشیا میں کورونا ڈیلٹا ویریئنٹ پھیلنے لگا

انڈونیشیا میں کورونا کا ڈیلٹا ویریئنٹ پھیلنے لگا۔ چوبیس گھنٹوں میں 54 ہزار مریضوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی ہے۔انڈونیشیا کے دارالحکومت جکارتا کی مختلف عمارتوں میں قرنطینہ مراکز بنا کر طبی عملے کو تعینات کردیا گیا۔دوسری جانب سنگاپور میں چوبیس گھنٹوں کے دوران دس ماہ میں سب سے زیادہ 56 ہزار افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جبکہ آسٹریلیا کے شہر میلبرن میں آج سے پانچ روز کا لاک ڈاﺅن نافذ کردیا گیا ہے۔علاوہ ازیں فرانس میں عوامی مقامات پر ویکسین پاس ساتھ رکھنے کی شرائط کے خلاف مظاہرے کئے گئے۔ اس دوران مظاہرین کی جانب سے توڑ پھوڑ اور جلاﺅ گھیراﺅ بھی کیا گیا، جس پر پولیس نے مظاہرین پر شیلنگ کی۔

 
 
  

ای پیپر دی نیشن