ای سی سی اجلاس میں آٹے کا تھیلا 150روپے، چینی 17روپے اورگھی کی فی کلوقیمتوں میں 90روپے اضافے کی منظوری دے دی۔وزیرخزانہ شوکت ترین کی زیرصدارت ای سی سی اجلاس میں اشیائے خوردونوش مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ چینی کی فی کلوقیمت میں 17 روپے کا اضافہ کردیا گیا، یوٹیلٹی اسٹور پر چینی 68روپے کے بجائے 85روپے کلو دستیاب ہوگی، اسی طرح 20کلو آٹے کا تھیلا مزید 150روپے مہنگا کردیا گیا، 20 کلو آٹے کا تھیلا 800روپے سے بڑھا کر950روپے میں فروخت کیا جائے گا۔ای سی سی اجلاس میں فی کلوگھی کی قیمت میں 90روپے کا اضافہ کیا گیا۔ 170روپے کلو ملنے والا گھی اب 260روپے فی کلو دستیاب ہوگا۔دوسری جانب شہریوں کا کہنا ہے حکومت نے غریب عوام کا خون چوس لیا، مہنگائی کے باعث دو وقت کی روٹی مشکل ہو گئی ہے۔
ای سی سی اجلاس: آٹا، چینی اورگھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ
Jul 16, 2021 | 17:28