لاہور(سٹی رپورٹر)کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا ہے کہ لاہور ویئرز ماسک صرف مہم نہیں ایک پروگرام ہے، ہر ایک کی شرکت ضروری ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ویئر ماسک مہم کے ذریعے ماسک پہننا شہریوں کی عادت بنائیں گے۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ملٹی نیشنل بیوریج کمپنی (کوکا کولا) نے لاہور وئیرز ماسک مہم میں عملی شرکت کر لی۔ ملٹی نیشنل بیوریج کمپنی نے ایک لاکھ ماسک لاہور ویئرز ماسک مہم کے نام کر دئیے۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان کو کمپنی کے ڈائریکٹر نے ماسک پیش کئے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ لاہور ویئرز ماسک کو انٹرنیشنل سطح پر سراہا جا رہا ہے۔ نیپال میں لاہور ویئرز ماسک مہم کو اپنایا جا رہا ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ نجی فرمز و کمپنیاں کا پبلک ویلفیئر میں ممد ہونے پر ذاتی طور پر مشکور ہوں۔ ماسک پہنیے۔کرونا پھیلاو کو روکیے۔معیشت کا پہیہ لاک ڈاون کا متحمل نہیں۔ کمشنر لاہورنے کہا کہ ہر شہری اپنی ویکسینیشن کرائے اور ماسک ہر صورت پہنے۔ ہ چھوٹا سا ماسک آپ اور آپ کے پیاروں کو لاحق خطرہ دور کر سکتا ہے۔
لاہور ویئرز ماسک صرف مہم نہیں ایک پروگرام ہے، ہر ایک کی شرکت ضروری ہے۔کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان
Jul 16, 2021 | 21:26