لاہور (سپورٹس رپورٹر)پاکستان ویٹرنز کرکٹ ایسوسی ایشن نے آسٹریلیا میں ہونے والے 60 سال سے زائد عمر کھلاڑیوں کے ورلڈکپ کیلئے 16 رکنی قومی ویٹرنز کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیا ۔2سے 15 ستمبر تک برسبین آسٹریلیا میں شیڈول ورلڈ کپ میں فواد اعجاز خان پاکستانی ٹیم کی قیادت کرینگے جبکہ سابق انٹرنیشنل کرکٹر صغیر عباس ان کے نائب ہونگے۔ کھلاڑیوں میں سید غفار کاظمی ، طاہر رشید، بشارت علی بابر، محمد اسلم، اشرف پکھالی، محمد اشرف، محمد یونس ، طاہر گل، محمد یعقوب، ندیم موسیٰ ، سید عابد علی نقوی، سید منصور حسین ، طاہر بخش اور وقار احمد شامل ہیں۔ جمیل گل اور محمد اکرم سٹینڈ بائی منیجر جبکہ محمد عامر سرفراز اور ذاکر بیک کوآرڈی نیٹر ہونگے ،قومی ٹیم 29 اگست کو برسبین روانہ ہوگی۔ایونٹ میں 12 ٹیمیں حصہ لیں گی ۔پول اے میں آسٹریلیا، بھارت، سری لنکا،زمبابوے،کینیڈا اور ویلز جبکہ پول بی میں پاکستان، نیوزی لینڈ، جنوبی افریقہ،ویسٹ انڈیز، امریکہ اور ریسٹ آف دی ورلڈ کی ٹیمیں شامل ہیں۔