ہائیکورٹ نے پولیس کو سپیشل پرسن  کے گھر پر چھاپوں سے روک دیا


لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی ضیا باجوہ نے سپیشل پرسن کے گھر پر چھاپوں کیخلاف درخواست نمٹا دی، ڈی ایس پی ہنجروال ذوالفقار بٹ نے عدالت کو چھاپے نہ مارنے کی یقین دہانی کروادی ،درخواستگزارکے وکیل میاں دائود نے موقف اختیار کیا کہ سیشن عدالت کے حکم کے باوجود پولیس نے عید کی چھٹیوں میں چھاپے مارے، ہراساں کیا، عدالت پولیس کو درخواستگزار اور اسکی فیملی کو ہراساں نہ کرنے کا حکم دے۔ ہنجروال تھانے میں دو ملزموں کیخلاف دوہرے قتل کا مقدمہ درج ہے۔ ملزموں کی گرفتاری کیلئے ہنجروال پولیس ملزموں کے رشتہ داروں کے گھروں پر چھاپے مار رہی ہے۔ چھاپوں کے دوران پولیس خواتین اور بچوں سے بدتمیزی، گالم گلوچ کر رہی ہے۔ سیشن عدالت کے حکم باوجود پولیس چھاپے مارنے، ہراساں کرنے سے باز نہیں آرہی، رشتہ داروں کا ملزموں اور وقوعہ کیساتھ کوئی لینا دینا نہیں، پولیس کے سامنے پیش ہو کر ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کرائی مگر پولیس پھر بھی ہراساں کرنے سے باز نہیں آرہی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...