انتخابات:پاکستان مسلم لیگ پی ٹی آئی کی کامیابی کیلئے تعاون کریگی :سینیٹرکامل علی آغا

Jul 16, 2022


لاہور(خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ضمنی انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدواروں کی کامیابی کیلئے بھر پور تعاون کرے گی اور اس ضمن میں ہر حلقہ میںپاکستان مسلم لیگ کے عہدیداران اور ونگز کے عہدیداروں کو ڈیوٹیاں تفویض کردی گئی ہیں جوتحریک انصاف کے امیدواروں کے ہمراہ الیکشن مہم میں شریک ہیں۔ اسی ضمن میں پاکستان مسلم لیگ ق مینارٹی ونگ پنجاب انجینئر شہزاد الٰہی نے مینارٹیز ونگ کے عہدیدران جیمس ناز ، عارف جاوید کھوکھر، عامر بھٹی ،ندیم شہزاد چوہدری، گلشن تسلیم اور حلقہ پی پی 158 سے میاں اکرم عثمان امیدوار صوبائی اسمبلی کے حق میں مینارٹی ونگ نے جو کوآرڈینیٹر مقرر کیے گئے۔ مسلم لیگ ہائوس بلاکر 17جولائی کی تمام حکمت عملی پر غور و فکر کیا گیا اور حلقہ کے تمام لوگوں سے بھر پور رابطہ کرنے کی تلقین کی گئی آخر میں پاکستان مسلم لیگ ق پنجاب کے جنرل سیکرٹری سینیٹر کامل علی آغا نے الیکشن کے حوالہ سے تمام اقدامات کا جائزہ لیا ۔اجلاس کے اختتام پر میاں اکرم عثمان کی کامیابی کیلئے دعا کی گئی۔

مزیدخبریں