لاہور(نیوز رپورٹر) ایوان وزیر اعلیٰ پنجاب 90شارع قائد اعظم لاہور، مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب خواجہ احمد حسان سے ترکی سے اے البراک کمپنی کے وفد نے ملاقات کی۔ وفد کی قیادت کنٹری ہیڈ مسٹر یمن نے کی۔ وفد نے بتایا کہ ہم نے عیدالاضحی صفائی آپریشن پر جذبہ خیر سگالی کے تحت لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کو بھرپور معاونت فراہم کی۔ مسٹر یمن پاکستان کے عوام خوش قسمت ہیں کہ ان محمد شہباز شریف جیسا وزیر اعظم ملا ہے جو کہ واقعی ملک کو ترقی کی راہ گامزن کرسکتا ہے۔ مسٹر یمن وزیر اعلیٰ پنجاب میاں حمزہ شہباز نے ہماری بہت عزت افزائی فرمائی۔ ہم انکے انتہائی ممنون ہیں۔ رافعہ حیدر نے عیدالاضحی صفائی آپریشن پر بریفنگ دی۔ ہم ترکی وفد کے ارکان کا معاونت فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ خواجہ احمد حسان سی ای او رافعہ حیدر نے عیدالاضحی صفائی آپریشن پر قابل داد کردار ادا کیا۔