ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کے بہروپیوں کو شکست فتح مسلم لیگ کی ہوگی : حاجی پرویز 

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) پاکستان مسلم لیگ ن کے سٹی جنرل سیکرٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ 17 جولائی کا ضمنی الیکشن کا میدان انشااللہ مسلم لیگ ن مارے گی پورے پنجاب میں مسلم لیگ ن عوام کے دلوں میں ہے مسلم لیگ ن اپنی یا اپنے قائد کی کارکردگی پر ووٹ مانگ رہی ہے جو کہ لوگوں کے سامنے ایک کھلا ثبوت ہے ملک کو ایٹمی قوت بنانا ،ملک میں سی پیک لانا، 60 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری لانا ، ملک بھر میں موٹر ویز کا جال بچھانا ، یونیورسٹیوں ،کالجوں، سکولوں ، ہسپتالوں کا جال بچھانا ان کو اپ گریڈ کرنا جیسے کارنامے ہماری قیادت کو عوام میں ممتاز کرتے ہیں ایوان وقت میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پچھلے پانچ سالہ عرصے میں مسلم لیگ کے دور اقتدار میں آٹا ، چینی ، پٹرول سستے رکھے گئے افراط زر کنٹرول میں رہی معمولات زندگی کو کنٹرول کرکے نوجوانوں کو روزگاردیا گیااس دور میںملک سے دہشت گردی ختم ہوئی کراچی کی روشنیاں بحا ل کی گئیں حاجی پرویز خان نے کہا کہ میںپی ٹی آئی سے صرف ایک سوال کرتا ہوں کہ وہ اپنے چار سالہ دور میں صرف اپنا ایک میگا پروجیکٹ ہی ثابت کردے عوام جانتے ہیں ان تلوں میں تیل نہیں تھا اور جو گرجتے ہیں وہ برستے نہیں پی ٹی آئی کی ساری  سیاست کھوکھلی ہے اس کے نعرے اور وعدے بھی کھوکھلے تھے اب دوبارہ اس ضمنی الیکشن میں عوام ان بہروپیوں کا روپ دیکھ رہی ہے لیکن اب یہ سیاسی میدان میں ہاتھ ہی ملتے رہ جائیں گے انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حالیہ فیصلہ ان کے جھوٹے بیانات پر بہت بڑا طمانچہ ہے مسلم لیگ ن اس وقت بھی کہتی رہی کہ اس کے خلاف کوئی سازش نہیں ہوئی ۔یہ سب اس کا لوگوں کو گمراہ کرنے کا ڈرامہ ہے کوئی بیرونی سازش نہیں تھی ۔کیونکہ یہ اتنا بڑا لیڈر نہیں تھا کہ امریکہ جیسا ملک اس کے خلاف سازش کرتا پھرتا اس نے صرف مبالغہ آرائی کی اور خوب شور مچایا تاکہ کسی طرح لوگوں کی ہمدردیاں حاصل کرسکے لیکن سپریم کورٹ نے حق اور سچ کا فیصلہ دیا ہے آج اس فیصلے پر فواد چوہدری نے عدالت عظمیٰ اور فوج پر جو تنقید کی ہے میں اس کی شدید مذمت کرتا ہوں اور آئندہ پوری پی ٹی آئی کو متنبہ کرتا ہوں کہ اگر آئندہ عدلیہ اور فوج کے خلاف پی ٹی آئی والوں نے بھونکنے کی کوشش کی توپھرآپ کے خلاف آرٹیکل6 لگے گا اور ا س کے تحت گرفتاری ہوگی انہوں نے کہا کہ اب اس کے بعد عدلیہ کو بھی چاہئے کہ اپنے مقام و مرتبے کی بحالی کیلئے آئین و قانون کے مطابق ان عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دے انہوں نے کہا کہ کل پورے پنجاب میں جو ضمنی الیکشن ہو رہے ہیں ان حلقوںمیں عوام سے درخواست کرتا ہوں کہ ووٹ مسلم لیگ ن کو دیں۔

ای پیپر دی نیشن