میرپورخاص(بیورورپورٹ) ڈپٹی کمشنر میرپورخاص زین العابدین میمن کے اعلامیہ کے مطابق ورکس اینڈ سروس ڈپارٹمنٹ سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق حیدرآباد میرپورخاص روٹ استعمال کرنے والی گاڑیوں پر نئے ٹول ٹیکس ریٹ مقرر کئے گئے ہیں جس کے مطابق ٹریکٹر 80 روپے، ٹریکٹر آف ڈفرنٹ ایکسل 275 روپے، ٹریکٹر ٹرالی اینڈ 3 ایکسل ٹرکس 395 روپے، بڑی بس 395 روپے، منی بس 275 روپے، کار 85 روپے لانگ وہیکل 4،5،6 ایکسل 515 روپے، 2 ایکسل ٹرک 395 روپے، ٹنڈو جام کے رہائشی انٹرپوائنٹ سے حیدر آباد ٹول پلازہ (صرف کار کیٹگری) 15روپے جب کے تھری ویلرز سے 55 رپیہ وصول کئے جائیں گے اس کے ساتھ ٹول گیٹ کے 5 کلو میٹر حاجی عمر، ڈیتھا، عثمان شاہ، راہوکی، سلطان آباد کی آبادی تک ٹول ٹیکس وصول نہیں کیا جائے گا جبکہ آرمڈ فورسز نمبر پلیٹ والی گاڑیوں، ایمبولینس اور فائر بریگیڈ گاڑیاں ٹیول ٹیکس سے مستثنیٰ ہوں گی۔
میرپور خاص میں نئے ٹول ٹیکس ریٹ نافذ
Jul 16, 2022