عید الاضحی گزر گئی، گلی کوچوں سے آلائشیں نہیں اٹھائی گئیں

Jul 16, 2022


سکھر /حیدر آباد/ میرپور خاص/ نوابشاہ (بیورورپورٹ+ نامہ نگاران)مختلف شہروں میں بارش کے بعد میونسپل کارپوریشن شعبہ صفائی کے افسران کی کارکردگی بھی کھل سامنے آگئی۔ عید الاضحی اور پھر بارش کے بعد شہر میں صفائی کی ابتر حالت نے شہریوں کو مشکلات سے دوچار کردیا ہے سکھر میں رائل روڈ ، پیزادہ گرائونڈ ، نصرت کالونی نمبر پانچ ، شاہی بازار ، جنات بلڈنگ ، حسن چوک ، بھوسہ لائن ، نیو پنڈ ، مائیکرو کالونی، بابن شاہ کالونی ، قریشی روڈ ، دبہ روڈ ، منزل گاہ گرائونڈ ، ریجنٹ کالونی، والس روڈ ، مشن روڈ ، ایوب گیٹ ،آوٹر سنگل سمیت شہر کے اکثر علاقوں میں گندگی ، کچرے کے ڈھیر جمع ہیں اورگٹر نالیوں کا گندہ پانی جمع ہے  جبکہ عید الاضحی پر صفائی کے انتظامات بہتر نہ ہونے کی وجہ سے کچر ا کنڈیوں ، سڑکوں ، چوراہوں اور گلی محلوں میں قربانی کے جانوروں کی باقیات پڑی ہیں جس کی وجہ سے تعفن پھیل رہا ہے شہریوں کا ان علاقوں سے گزر نا بھی محال ہے شہریوںنے میونسپل کارپوریشن شعبہ صفائی کے افسران کی ناقص کارکردگی پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ افسران اور علاقے کے سنیٹری انسپکٹروں نے خاکروبوں کو ویزے پر چھوڑ رکھا ہے چند ایک ملازمین سے کام لیکر خانہ پوری کی جارہی ہے بارش اور عید الاضحی کے بعد سے شہرمیں صفائی کی صورتحال پہلے سے بھی زیادہ خراب ہے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر سکھر سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ شہر کا دورہ کرکے صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیکر ذمہ دار افسران کے خلاف سخت محکمہ جاتی کاروائی کریں اورشہریوں کو صاف و ستھرا ماحول فراہم کیا جائے ۔

مزیدخبریں