ڈیرہ مرادجمالی (نصیراحمد مستوئی) پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سابق صوبائی وزیر میر محمد آمین عمرانی نے کہاکہ صوبائی وزیر ایری گیشن اور سیکریڑی ایری گیشن کے گٹھ جوڑ نے نصیرآباد کے گرین بیلٹ کو بنجر بنانے کی ذمہ داری سنبھال لی ہے کورکمانڈر بلوچستان چیف جسٹس بلوچستان ہائی کورٹ اور چیف سیکریڑی نے مداخلت نہ کی تو پٹ فیڈر کینال کو پانی چور زمینداروں کے ہاتھوں بیچ دیاجائے گا پٹ فیڈر کینال بیرون میں ایری گیشن کے آفیسران کی سرپرستی سرعام پانی چوری کیا جارہا ہے کمانڈ ایریا اور تحصیل تمبو کی نصف درجن شاخیں اب تک ٹیل نہیں کی گئی ہیں چار ہزار تالاب خالی پڑے ہیں جانور مر رہے کسان نقل مکانی کررہے ہیں جبکہ وزیر اور سیکریڑی نے تیس دنوں کے دوران حق پر چلنے والے چار ایکس ای این تبادلہ کر دیئے گئے ہیں وزیراعلی بلوچستان کی کرسی بچانے کیلیے خاموشی بڑی زرعی تباہی لائے گی ان خیالات کا اظہار صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا میر محمد امین عمرانی نے کہا صوبائی وزیر ایری گیشن چیف انجنیئر کینال سپریٹینڈنگ انجنیئر مقامی ہونے کی وجہ سے مکمل سیاسی ایجنڈے پر گامزن ہوکر سیاسی انتقام کا ذریعہ پٹ فیڈر کینال کو بنایا جارہا ہے بلوچستان ہائی کورٹ میں 13پیٹیشن چل رہی ہیں چیف جسٹس کے واضع احکامات کے باوجود ٹیل کے کسانوں کو پانی دینے کے بجائے پٹ فیڈر کینال بیرون میں پانی کی فروخت کی منڈی لائی ہوئی ہے ایری گیشن نصیرآباد میں جنگل کا قانون ہے کور کمانڈر بلوچستان مداخلت کریں۔