سندھ میں ووٹ پکے کرنے کیلئے لسانیت ابھاری جا رہی ہے‘ اسلم خان

کراچی (نیوز رپورٹر) سندھ میں ووٹ پکے کرنے کے لیے اج سندھ کی تمام پارٹیاں خاص پیپلز پارٹی ایم کیو ایم اے، این پی اور سندھ کے وڈیرے وہی کھیل کھیلنے جا رہے ہیں جو وہ گزشتہ 40سال سے کھیل رہے ہیں،اور سندھ کے تمام قومیتوں کو بیوقوف بنا کر اپنے اپنے ووٹ پکے کر رہے ہیںتاکہ سندھ کے عوام ان سے حساب نہ مانگیں اور اگلے پانچ سال ان کی قومیت کے نام پر ان کی لوٹ مار چلتی رہے۔ کراچی گرینڈ الائنس پٹھان اور سندھی لڑائی کی سخت مذمت کرتا ہے اور سندھ حکومت اور پاکستان کی مقتدر حلقوں سے اپیل کرتا ہوں کہ ان تمام واقعہ کی تحقیقات کرائی جائیں اور سندھ کی ترقی کی خاطر عام عوام کو نہیں بلکہ ان لوگوں جو اس کے منصوبہ سازہیں ان کو سخت ترین سزائیں دی جائیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ  سندھ  میں رہنے والے مہاجر سندھی پختون پنجابی بلوچ کو ان کا حق دیا جائے۔

ای پیپر دی نیشن