عوام لسانی فسادات کی سازش ناکام بنادیں : صاحبزادہ ابوالخیر محمد زبیر 

Jul 16, 2022

کراچی (نیوز رپورٹر) جمعیت علماپاکستان و ملی یکجہتی کونسل کے صدرڈاکٹرصاحبزادہ ابوالخیر محمدزبیر، علامہ ساجد علی نقوی،لیاقت بلوچ،علامہ ناصر عباس،خواجہ محبوب کریجہ،ثاقب اکبر،گلجرار نعیمی،سید محمدصفدر شاہ گیلانی ، ڈاکٹرمحمد یونس دانش نے مشترکہ بیان میں ہالا ناکہ واقعہ کی آ ڑ میں سندھ میں لسانی فسادات کرانے کی گھناؤنی سازشوں کی سخت  مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ شہر اور صوبہ کے امن کو تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں تاکہ اپنے مذموم مقاصد حاصل کرسکیں سندھ کے غیور عوام ان سازشی عناصر کی ہر سازش کواپنے اتحادسے ناکام بنا دیں اور عصبیتوں کی سیاست کرنے والوں کے مکروہ عزائم کے خلاف سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن جائیں انہوں نے کہاکہ ماضی میں نفرتوں کی آگ بھڑکاکر قتل وغارت گری کا بازار گرم کیا گیا لاشوں کی سیاست کے ذریعہ آ گ و خون کی ہولی کھیلی گئی بھائی بھائی کو آ پس میں لڑا کر گھناؤنا کھیل کھیلا گیا اور اب پھر اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے لسانی فسادات کراکے عصبیتوں کی آ گ بھڑکانے کی گھنانی سازشیں کی جارہی ہیں مذکورہ واقعہ بھی اسی سلسلے کی کڑی معلوم ہوتا ہے۔ محب وطن عوام اس سازش کو اپنے اتحاد سے ناکام بنادیں ۔

مزیدخبریں