لاہور(خبرنگار)واسا لاہور کا پوسٹ رین آپریشن مکمل ،ایم ڈی واسا کے شہر بھر کے دورے۔ ٹریفک رواں، علاقے کلیئر، واسا حکام کو ہمہ وقت الرٹ رہنے کی ہدایت ایم ڈی واسا غفران احمد نے شہر بھر میں بارشی پانی کی نکاسی کا جائزہ لینے کیلئے مختلف مقامات کے دورے کیے۔ شہر بھر میں پوسٹ رین آپریشن مکمل کیا جا چکا ہے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت کی کہ واسا سٹاف فیلڈ میں متحرک رہے۔ انہوں نے عثمان بلاک اور جی بلاک ڈسپوزل سٹیشنز کے دورے کیے۔ ایم ڈی واسا نے بتایا کہ ڈسپوزل سٹیشنز مکمل استعداد پر چلائے جا رہے ہیں۔ بجلی کے بریک ڈاﺅن کی صورت میں جنریٹرز کو آپریشنل رکھا گیا ہے۔ ایم ڈی واسا نے ڈسپوزل سٹیشنز کی سکرینوں کی مکمل صفائی کی ہدایات کیں۔ علاوہ ازیں ایم ڈی واسا غفران احمد اور ڈی ایم ڈی واسا عبد الطیف نے قرطبہ چوک کا دورہ کیا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے لکشمی چوک ایمرجنسی کیمپ کا بھی جائزہ لیا۔تمام سٹاف کو مکمل الرٹ رہنے کی ہدایت کی۔ گزشتہ روز جیل روڈ پر 10 ملی میٹر ایئرپورٹ پر 13 ملی میٹر لکشمی چوک پر 18ملی میٹر جوہر ٹاﺅن میں 13 ملی میٹر اور چوک ناخدا میں 12 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ سب سے زیادہ تاجپورہ میں 28 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔