سانحہ جڑانوالہ کے ملزموں کو قرار واقعی سزا دی جائے :حافظ مسعود اظہر 

لاہور(خصوصی نامہ نگار)پاکستان اسلامک کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حافظ مسعود اظہر نے حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ سانحہ جڑانوالہ کے ملزمان کو قرار واقعی سزا دی جائے اور ایف آئی آر میں دہشت گردی کی دفعات شامل کی جائیں۔جڑانوالہ کے نواحی گاﺅں چک 97میں 2نوجوانوں کا بے دردی سے قتل بدترین قسم کی دہشت گردی ہے۔

ای پیپر دی نیشن