لاہور(خصوصی نامہ نگار)منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے جامع شیخ الاسلام میں گزشتہ روزخطاب کرتے ہوئے کہا کہ علمائے کرام اسلام کے نام پر حاصل کئے گئے ملک کو نفرت و انتقام سے پاک کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔ جہاں نفرت، اشتعال اور عدم برداشت ہو گا وہاں شیطانی قوتوں کا راج ہو گا۔ پاکستان کی تمام سیاسی، جمہوری قوتیں سری لنکا کے حالات سے سبق سیکھیں۔