مخالفین قائد عمران خان کی بڑھتی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں: صدیق مہر

گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے سینئر رہنما امیدوار قومی اسمبلی این اے 77 چوہدری محمد صدیق مہر نے کہا ہے کہ مخالفین قائد عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خوفزدہ ہیں، 17 جولائی کا دن پاکستان تحریک انصاف کی تاریخی فتح لیکر طلوع ہوگا اور عوام کی طاقت سے ضمیر کی خرید و فروخت کرنیوالوں کو ضمنی انتخابات میں تاریخی شکست ہوگی،امپورٹڈ حکومت کی طرف سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی عوام کو ریلیف نہیں بلکہ انتخابات پر اثر انداز ہونے کی کوشش ہے انہوں نے ایک بیان میں کہا غیور عوام کے سامنے لٹیروں کا اصل چہرہ بےنقاب ہوچکا ہے،اب عوام ان کے کسی جھانسے میں نہیں آئیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...