بھکھی (نمائندہ نوائے وقت ) قوم کو گمراہ کرنے والے بے نقاب ہو چکے ہیں اب پاکستانی عوام ان پر کبھی بھروسہ نہیں کرے گی پی ٹی آئی کی جھوٹ فریب کی سیاست دفن ہو جائے گی عوام کےلئے ریلیف کا وقت آچکا ہے مسلم لیگ ن کے حکمرانوں کی پہلی ترجیح پاکستان کو معاشی دیوالیہ پن سے بچانا ہے جس میں ہم کامیاب ہو چکے ہیں ان خیالات کا اظہار رہنما مسلم لیگ ن امیدوار پی پی 141 سید سجاد حسین شاہ المعروف بگے شاہ نے تقریب کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے کیا ۔