امپورٹڈ حکمرانوں کی نالائقی قوم کے سامنے عیاں ہو گئی: اقبال شیخ

Jul 16, 2022

شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) تحریک انصاف کے رہنما وامیدواریونین کونسل 67 حاجی اقبال شیخ نے کہا کہ پاکستان کے عوام 17 جولائی کووفاداریاں تبدیل کرنیوالوں کو ان کے اصل مقام پر چھوڑ کر آئینگے ایسے لوگوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے ختم ہوجائیگی، امپورٹڈ حکمرانوں کے دن گنے جا چکے ہیں دس ہفتوں میں ان کی قابلیت عوام کے سامنے عیاں ہو چکی ہے انہوں نے عوام پر بجلی اور مہنگائی کا بم گرایا ہے انکی کارکردگی اور نا اہلیت کا خمیازہ عوام بھگت رہے ہیں امپورٹڈ حکمرانوں کی نالائقی چند ہفتوں میں قوم کے سامنے عیاں ہو گئی ہے اگر مزید کچھ عرصہ یہ لوگ اقتدار میں رہے تو ملک دیوالیہ،عوام بد حال ہو جائیں گے،ایک سازش کا سہارا لیکر یہ لوگ اقتدار میں آئے،مہنگائی کا بہانہ کیا۔ ان خیالات کااظہارانہوں نے محلہ احمد پورہ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا۔

مزیدخبریں