بشریٰ بی بی کی آڈیو ٹیپ تحقیقات کیلئے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر


اسلام آباد (وقائع نگار) بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کی مبینہ آڈیو لیک کی تحقیقات کیلئے اسلام باد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی گئی۔ وکیل محمد آصف گجر کی جانب سے دائر درخواست میں وزارت داخلہ‘ وزارت اطلاعات‘ چیئرمین پیمرا‘ پی آئی ڈی‘ ایف آئی اے‘ انٹیلی جنس بیورو اور سٹیٹ بنک کو فریق بناتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ آڈیو لیک کی فرانزک تحقیقات کرے۔ بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کو عدالت بلا کر آڈیو سے متعلق پوچھا جائے۔ آڈیو درست ثابت ہونے کی صورت میں بشریٰ بی بی اور ارسلان خالد کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ آڈیو لیک کرنے سے افراد کی نجی زندگی میں مداخلت کی گئی۔ آڈیو لیک ہونے سے پاکستان کا کلچر سوشل اور بین الاقوامی ساخت متاثر ہوئی۔ آڈیو لیک کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جائے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...