اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار ) الیکشن کمشن نے پولنگ ایجنٹس کے متعلقہ حلقہ سے ہونے سے متعلق ریٹرننگ افسران کے موقف کیخلاف پاکستان تحریک انصاف کی درخواست مسترد کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری کردہ تحریری فیصلہ میں کہا گیا کہ پولنگ ایجنٹ صرف متعلقہ حلقہ کا ووٹر ہی ہوسکتا ہے، کسی بھی امیدوار کے پولنگ ایجنٹ کا تعلق دوسرے حلقے سے نہیں ہوسکتا، پولنگ ایجنٹس کی تعیناتی سے متعلق الیکشن کمیشن کے فیصلے موجود ہیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے کہ صاف شفاف اور غیرجانبدار انتخابات کرائے جائیں، الیکشن کمیشن پولنگ ایجنٹس کی تقرری سے متعلق ریٹرننگ افسران کو ہدایات جاری کرچکا ہے۔ پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کی درخواستیں نمٹا دی گئیں۔