اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) وزیراعظم شہباز شریف نے سابق وفاقی وزیر چوہدری نثار علی خان کو ٹیلی فون کیا اور ان کے بھانجے کیپٹن نعمان کی وفات پر رنج و غم اور افسوس کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ وزیراعظم نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔ چوہدری نثار علی خان نے ہمدردی اور تعزیت کے اظہار پر وزیراعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا۔ کیپٹن نعمان عید الاضحی سے قبل روات چک بیلی روڈ پر بگا موڑ کے قریب ٹریفک حادثے میں جاں بحق ہوگئے تھے۔