لاہور (اپنے نامہ نگار سے) سپیشل سینٹرل کورٹ نے منی لانڈرنگ کیس میں وزیراعظم شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز اور ملزم طاہر نقوی کو اشتہاری قرار دے دیا۔ عدالت نے دونوں ملزمان کی جائیدادوں کی تفصیلات اور شریک ملزم مقصود کا ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی طلب کرلیا۔ ایف آئی اے کے تفتیشی افسر نے عدالت میں اپنی رپورٹ جمع کرا دی۔ عدالت نے وزیراعظم شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر پیش ہونے کی ہدایت کردی۔