لاہور (خصوصی نامہ نگار) سپیکر پنجاب اسمبلی چودھری پرویز الہیٰ سے سابق ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے ملاقات کی۔ ملاقات میں سیاسی‘ قانونی معاملات اور ضمنی انتخاب بارے تبادلہ خیال کیا گیا۔ چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ ضمنی الیکشن والے حلقوں میں حکومت پنجاب کی جانب سے ضابطہ اخلاق کی کھلم کھلا خلاف ورزی کی جا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کو حمزہ شہباز کے غیرقانونی اقدامات اور توہین عدالت کے مترادف کاموں پر ازحود نوٹس لینا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور کارکنوں کو گرفتار کیا جا رہا ہے۔ الیکشن کمشن روزانہ اپنی غیرجانبداری اور معصومیت کے اعلانات تو کر رہا ہے‘ لیکن جب تک وہ اپنے رویے اور عمل سے یہ بات ثابت نہیں کرتا‘ کوئی اس پر یقین نہیں کرے گا۔