لندن (عارف چودھری) برطانیہ میں نئی تاریخ رقم ہو گی‘ برٹش انڈین رشی سونک نے کنزرویٹو وزیراعظم بننے کی دوڑ جیت لی۔ رشی سونک کو 101 ووٹ ملے جبکہ پینی مارڈونٹ 83 ووٹ لے کر دوسرے اور لز ٹرس 64 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر چلی گئیں۔ برطانوی کنزرویٹو پارٹی کی قیادت کے حوالے سے ووٹنگ ہوئی جس کے پہلے مرحلے میں ندیم ضحاوی اور جیریمی ہنٹ 30 سے کم ووٹ لینے پر مقابلے سے باہر ہو گئے تھے جبکہ رشی سونک نے 88 ووٹ لئے تھے۔