پٹرولیم قیمتوں میں کمی عوام کیلئے آسا نیوں کا پہلا قدم ، مزید خوشخبریاں منتظر: حمزہ 


لاہور (نیوز رپورٹر) وزیراعلیٰ حمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ ورثے میں ملنے والی تباہ حال معیشت کی تیز رفتار بحالی کا مشکل بیڑہ اٹھایا تھا۔ معیشت کی سمت درست کرنے میں کامیاب ہو گئے ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی عوام کے لیے آسانیوں کے مشن کا پہلا قدم ہے، مزید خوشخبریاں منتظر ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی درست معاشی سمت کا نتیجہ ہے۔ ٹیم ورک کے نتیجے میں آئی ایم ایف پروگرام بحال ہوا۔ اب اچھے دن آنے کو ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی پہلی اچھی خبر ہے۔ مزید خوشخبریاں آنے کو ہیں۔ خدمت کا عہد نبھانے کیلئے ہر حد تک جائیں گے۔ عوام کے مصائب اور مشکلات دور کرنے کے لئے دن رات محنت کررہے ہیں۔ عوام کو سستا آٹا فراہم کرنے کے لیے 200 ارب کی تاریخی سبسڈی دی۔ مسلم لیگ (ن) نے جب بھی حکومت سنبھالی، مسائل حل کرکے دکھائے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...