لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا شہید جیسے بیٹوں پر ملک و قوم کو ناز ہے: زرداری 


اسلام آباد (نمائندہ خصوصی) سابق صدر آصف علی زرداری  نے  کہا ہے کہ  شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کا اغوا اور قتل ناقابل معافی جرم ہے۔ انہوں نے  شہید کے لئے  مغفرت اور بلندی درجات کیلئے دعا کی  اور کہا کہ  پاکستان پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکن لئیق مرزا شہید کے خاندان کے غم میں برابر کے شریک ہیں، لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا شہید جیسے بہادر بیٹوں پر ملک اور قوم کو ناز ہے، شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق مرزا کے قاتلوں سے وطن دشمن جیسا سلوک کیا جائے۔  دریں اثناء چیئرمین سینٹ محمد صادق سنجرانی نے شہید لیفٹیننٹ کرنل لئیق بیگ مرزا  کی بلندی درجات کے لئے دعا کی ہے۔ اپنے بیان میں چیئرمین سینٹ نے شہید کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گرد اپنی بزدلانہ کارروائیوں سے پاکستانی قوم کے عزم کو متزلزل نہیں کر سکتے۔ چیئرمین سینٹ نے کہا کہ پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔ صادق سنجرانی نے کہاکہ وطن عزیز کے دفاع کیلئے دھرتی کے ان بہادر سپوتوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...