مورو(نامہ نگار) مورو سیپکو ہائیڈرو یونین کی الیکشن مورو سیپکو آفیس میں تمام سیپکو ملازمین اور افسران کے سامنے الیکشن میں بنا مقابلے منتخب ہونے والے عہدیداران میں ہائیڈرو مزدور یونین سیپکو مورو چیئرمین شاہنواز ملاح، وائیس چیئرمین امتیاز ملاح، جنرل سیکریٹری سکندر علی سندیلو، جوائنٹ سیکریٹری دانش علی میمن جبکہ ڈویزن یونٹ میں چیئرمین جان محمد چنڈر اور جنرل سیکریٹری محمد اسلم عباسی، آر او سیپکو روینیو میں چیئرمین محبوب علی چوہان اور جنرل سیکریٹری امین خاصخیلی بنا مقابلے منتخب ہوئے منتخب ہونے والے عہدیداروں کی خوشی میں سیپکو ہائیڈرو یونین کے ملازمین نے ڈھول کی تاپ پر بھنگڑے ڈالے اور سندھی گانوں پر جھومتے رہے اور سب ملازمین میں مٹھائیاں تقسیم کرکے منتخب عہدیداروں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور مبارکباد پیش کیں۔
سیپکو ہا ئیڈرو یونین کی کامیابی پر جشن
Jul 16, 2022