بجلی قیمتوں  اوریوٹیلٹی بلوں میں بھی کمی کی جائے: اشرف قریشی 

Jul 16, 2022

ملتان(سپیشل  رپورٹر) مسلم لیگ فنکشنل کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری اشرف قریشی نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا خیر مقدم کرتے ہوئے بجلی سمیت تمام یوٹیلیٹی بلوں میں بھی کمی کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا  عوام کرپشن  اور مہنگائی کی وجہ سے انتہائی اذیت ناک زندگی گزار رہے ہیں حکومت نے آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کا مقابلہ کرنے کی بجائے عوام کو داؤ پر لگا دیا  جس کی وجہ سے عوام میں نفرت کا لاوا ابل رہا ہے ہے حکومت نے پٹرولیم مصنوعات میں کمی کرکے عوام پر احسان کیا ہے ۔

مزیدخبریں